کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا نہ کرنے پر نومولود کو فروخت کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آگیا

اسپتال انتظامیہ نے اخراجات کی ادائیگی کے بہانے نومولود کو مبینہ طور پر فروخت کردیا
شائع 02 نومبر 2025 06:34pm

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں نجی اسپتال کے اخراجات ادا نہ کرنے پر نومولود کو فروخت کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آگیا، پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے اخراجات کی ادائیگی کے بہانے نومولود کو مبینہ طور پر فروخت کردیا تاہم پولیس نے نومولود کو بازیاب کرواکر والدین کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق نومولود کو فروخت کرنے کا واقعہ 7 اکتوبر کو کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا، جس کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود کو بازیاب کروالیا اور اسے والدین کے حوالے کردیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے بتایا کہ جس اسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی تھی، اسے بھی سیل کردیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں نامزد ڈاکٹر زہرا اور بچہ لینے والی خاتون شمع بلوچ تاحال مفرور ہیں۔

AAJ News Whatsapp

تحقیقات کے مطابق نجی اسپتال کے اخراجات ادا کرنے والی خاتون شمع بلوچ اسپتال کی ہی ملازمہ نکلی۔ ڈاکٹر زہرا اور شمع بلوچ نامی خاتون نے نومولودکو پنجاب میں فروخت کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

karachi

New Born Baby

memon goth

Private hospital expenses

child kidnapp