اوگرا کا ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
شائع 31 اکتوبر 2025 07:18pm

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی پانچ روپے 89 پیسے فی کلو سستا کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا کیا گیا ہےجس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

AAJ News Whatsapp

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے جون کے مہینے کے لیے ایل پی جی 4 روپے 63 پیسے فی کلو اور ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا کیا تھا۔

اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی 7 روپے 43 پیسے فی کلو اور 11.8 کلوگرام سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا کیا تھا۔

اسی طرح اگست کے لیے اوگرا نے ایل پی جی فی کلو17 روپے 73 پیسے اور11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 209 روپے 24 پیسے اور ستمبر کے لیے اوگرا نے ایل پی جی فی کلو ایک روپے 18 پیسے اور گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا کیا تھا، جبکہ اکتوبر کے لیے اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے71 پیسے کمی اور گھریلو سلنڈر79 روپے 14 پیسے سستا کیا تھا۔

oil and gas regulatory authority

announces price reduce