امریکا سے سیکڑوں بھارتی شہری ملک بدر،73 سالہ سکھ خاتون بھی شامل
بہتر روزگار اور اچھے مستقبل کی تلاش میں نہ صرف بھارتی بلکہ کئی ممالک سے شہری غیر قانونی طریقے سے دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں، لیکن اکثر انہیں واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ یہ مسئلہ بھارت کے لیے بڑھتی ہوئی پریشانی بن گیا ہے اور بھارتی شہریوں کا امریکا سے واپسی کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ہزاروں بھارتی شہریوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں سال اب تک سیکڑوں افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ، رواں سال جنوری سے اب تک 2,790 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے جو امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ ان کے مطابق، تمام افراد کی شناخت اور شہریت کی مکمل تصدیق کے بعد انہیں وطن واپس بھیجا گیا۔ جیسوال نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار 29 اکتوبر تک کے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ برطانیہ سے بھی تقریباً 100 بھارتی شہریوں کو ان کی شہریت کی تصدیق کے بعد ملک بدر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے غیر قانونی ہجرت کے خلاف اپنا مؤقف دہراتا آ رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اس بات کی حامی رہی ہے کہ لوگ دوسرے ممالک میں قانونی طریقے سے جائیں۔ بھارت چاہتا ہے کہ ہجرت کے لیے محفوظ، باقاعدہ اور قانونی راستوں کو فروغ دیا جائے تاکہ کسی کو غیر قانونی طور پر سفر کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق، حالیہ ملک بدری میں پنجاب کی 73 سالہ سکھ خاتون بھی شامل ہیں، جنہیں کیلیفورنیا میں امیگریشن حکام نے معمول کے چیک کے دوران حراست میں لیا اور بعد ازاں ستمبر میں بھارت واپس بھیجا گیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جب کسی شخص کے بارے میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ کسی ملک میں قانونی حیثیت نہیں رکھتا اور خود کو بھارتی شہری ظاہر کرتا ہے، تو بھارتی حکام اس کی مکمل جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ متعلقہ دستاویزات کی بنیاد پر پس منظر کی جانچ کے بعد اگر اس کی شہریت کی تصدیق کے بعد بھارت اسے واپس بلانے کا پابند ہوتا ہے، جیسوال نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں امریکا سے ہونے والی ملک بدریاں بھی اسی طریقۂ کار کے تحت انجام دی گئی ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق ملک بدری کا یہ عمل طے شدہ طریقۂ کار کے تحت جاری ہے، جس میں بھارتی شہریوں کی شہریت کی تصدیق کے بعد انہیں وطن واپس بھیجا جاتا ہے۔
 
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder 
 
 
 
 

 


















