Aaj News

’اینویڈیا‘ 50 کھرب ڈالر مالیت والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

جون 2023 میں اینویڈیا کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 10 کھرب ڈالر تھی
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2025 12:34pm

امریکا کی معروف چپ ڈیزائنر کمپنی نویڈیا نے 50 کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا نے ایک نیا تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا ہے اور وہ دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 50 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

اینویڈیا مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، اور اس کے AI چپس بڑے ماڈلز کو تربیت دینے اور انہیں چلانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت میں بڑھتی دلچسپی کے باعث اینویڈیا کے چپس کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی کے حصص کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

جون 2023 میں اینویڈیا کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 10 کھرب ڈالر تھی، مگر اب اس کے حصص کی قیمت 5.6 فیصد اضافے کے بعد 212 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، اینویڈیا کی موجودہ مارکیٹ ویلیو امریکا اور چین کے علاوہ دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے، جو کمپنی کی غیر معمولی کامیابی اور مصنوعی ذہانت میں اس کے مرکزی کردار کو واضح کرتی ہے۔

TECHNOLOGY

american

Nvidia became

the world's

first company

worth half

a trillion dollars