صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’زبردست فائٹر‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’عظیم شخصیات‘ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’زبردست فائٹر‘ قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پھر سے پاک بھارت جنگ کے خاتمے میں اپنے کردار کا ذکر دہرایا۔
انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم ’بہترین شخصیت‘ ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنےروایتی انداز میں کہا کہ ’جی ہاں، پاکستان میں فیلڈ مارشل بھی ہیں۔ آپ جانتے ہیں وہ فیلڈ مارشل کیوں ہیں؟ کیونکہ وہ ایک زبردست فائٹر ہیں۔‘
امریکی صدر نے کہا کہ جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی تو انہیں اطلاع ملی کہ سات طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’میں نے جنگ بندی کے لیے دونوں ممالک کو 250 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی‘۔ ٹرمپ کے مطابق، اس فیصلے کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد مذاکرات کی میز پر آئے۔
ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ کیا سابق امریکی صدر جو بائیڈن ایسا قدم اٹھاتے؟ اور خود ہی جواب دیا، ’زیادہ تر لوگ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔‘
’مودی ٹرمپ کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں‘، آسیان سمٹ میں آن لائن شرکت کے فیصلے پر اپوزیشن کی تنقید
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی شخصیات کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے ان کی نقل بھی اتاری۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف کی ہو۔
مودی کو بتا دیا پاکستان سے اب جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ٹرمپ
اس سے قبل اسی ماہ انہوں نے غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا تھا اور دونوں کو ’’عظیم شخصیات‘‘ قرار دیا تھا۔ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا ’’فیورٹ‘‘ بھی قرار دے چکے ہیں۔
Aaj English





















