Aaj News

ٹرمپ کے دورہ جنوبی کوریا سے قبل شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ

تجربہ بحیرہ زرد میں کیا گیا، میزائلوں نے 2 گھنٹے سے زائد پرواز کے بعد اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا
شائع 29 اکتوبر 2025 12:28pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ جنوبی کوریا سے چند گھنٹے قبل شمالی کوریا نے کروز میزائلوں کا تجربہ کر کے خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر دیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے سی این اے کے مطابق تجربہ بحیرہ زرد میں کیا گیا، جہاں میزائلوں نے دو گھنٹے سے زائد پرواز کے بعد اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے کیا گیا۔

حکام نے کہا کہ “یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی مضبوط دفاعی طاقت دکھانے کے لیے کی گئی ہے۔”

دوسری جانب جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

AAJ News Whatsapp

یہ تجربہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے کے لیے اپنے سفارتی دورے پر ہیں، جس کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور خطے میں استحکام سے متعلق مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا کا یہ اقدام واشنگٹن اور سیول کے لیے ایک سیاسی پیغام ہے کہ وہ اپنی فوجی طاقت کے ذریعے کسی بھی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

North Korea

tests

launches ballistic

days before

Trump's visit

to the peninsula