Aaj News

بھارت کی فوجی مشقیں: پاکستان کا فضائی حدود دو روز بند رکھنے کا اعلان

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کردیا ہے۔
شائع 27 اکتوبر 2025 06:52pm

پاکستان نے بھارت سے ملنے والی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر پورٹس اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق مخصوص فضائی راستے کچھ وقت کے لیے بند رہیں گے۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ فضائی راستے 28 اکتوبر کی دوپہر 12 بجے سے 29 اکتوبر سہ پہر 3 بجے تک عارضی طور پر بند رہیں گے۔

نوٹم میں کہا گیا کہ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

نوٹم کے مطابق فضائی حدود کی جزوی بندش کراچی اور لاہور فلائٹ ریجنز کے مخصوص روٹس پر ہوگی، جہاں دو روز کے دوران تین تین گھنٹے تک پروازوں کی آمد و رفت محدود رہے گی۔

پاکستان کی مشرقی سرحد کے قریب بھارت کی جاری فوجی مشقوں کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

NOTAM

Pakistan Airspace

India Military

Aviation Alert

Pakistan CAA

Air Traffic Update