Aaj News

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 بھارتی اسپانسر شدہ خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی بھی تباہ کردی ہیں، آئی ایس پی آر
شائع 25 اکتوبر 2025 09:40pm

شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین بھارتی اسپانسر شدہ خوارج ہلاک کردیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن میں تین بھارتی اسپانسرڈ شدہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے اور خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ کردی گئی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کو ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لئے ایک خودکش حملے کے لیے گاڑی کی تیاری کی اطلاعات ملی تھی۔

AAJ News Whatsapp

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور خودکش حملے کے لئے تیار کی جانے والی گاڑی کو تباہ کر دیا۔ جبکہ تین بھارتی سپانسرڈ خوارج بھی کارروائی میں مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو بھی ختم کیا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ”عزم استحکم“ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہر قیمت پردہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائےگا۔

ISPR

North Waziristan

pakistan army operation

2 indian sponsored terrorist died