Aaj News

پاکستان سُپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں کتنی ٹیمیں شامل ہوں گی؟

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تصدیق کردی ہے
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2025 06:42pm

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارویں ایڈیشن سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تصدیق کی ہے کہ لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پی ایس ایل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ نئی فرنچائز ٹیموں کی فروخت کا کام نومبر میں شروع ہو جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان سپرلیگ کی ویلیوایشن کے دوران نئی تجاویز سامنے آئی ہیں۔ نئے فنانشل ماڈل میں رقم کا تبادلہ ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غور جاری ہے۔

AAJ News Whatsapp

ذرائع کے مطابق نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائیں گے۔ ایک ہفتے میں کنٹریکٹ رینیول ڈرافٹ بنا کرفرنچائززکو بھیجیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ رینیول کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائزز اوپن بڈ میں جائیں گی۔

Pakistan Super League

salman naseer

psl 11

8 teams added