Aaj News

ملائکہ اروڑا کی پچاسویں سالگرہ، عمر کے حساب نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

ملائکہ اروڑا نے اپنی 'پچاسویں' سالگرہ کا جشن شاندار انداز میں منایا۔
شائع 24 اکتوبر 2025 02:49pm

بولی وُڈ کی فٹنس کوئین ملائکہ اروڑا نے 23 اکتوبر کو اپنی 50ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی۔ ان کی بہن امریتا اروڑا، قریبی دوست کرینہ کپور اور دیگر مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر ”گولڈن گرل“ کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے۔ تاہم، جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کی عمر کے حساب پر سوال اٹھالیا۔

سونے کی چمک سے سجی تقریب، مشہور دوستوں کی محفل اور کیک پر جگمگاتے ”50“ کے ہندسے کی تصویریں جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئیں، انٹرنیٹ صارفین نے کیلکولیٹر نکال لیا، کیونکہ مداحوں کو یاد آیا کہ 2019 میں تو ملائکہ نے اپنی 46ویں سالگرہ منائی تھی۔ اب 2025 میں عمر 50 کیسے ہوگئی؟

ملائکہ اروڑا ’بُڑھیا‘ کہنے پر غمزدہ، بیٹے نے کیسے صبر دیا؟

یوں پارٹی کی چمک کے بیچ، انٹرنیٹ پر ”عمر کا حساب“ نئی بحث بن گیا۔صارفین کا کہنا تھا کہ ملائکہ نے 2019 میں اپنی 46ویں سالگرہ منائی تھی، تو موجودہ سال 2025 میں ان کی عمر 52 برس ہونی چاہیے تھی۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس تضاد کو مزاحیہ انداز میں موضوعِ بحث بناتے ہوئے کہا کہ ”حساب کچھ ٹھیک نہیں بیٹھ رہا“۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈِٹ پر ایک صارف نے 2019 اور 2025 کی سالگرہ کی تقریبات کی تصاویر کو جوڑ کر ایک کولاج پوسٹ کیا، جس کے کیپشن میں لکھا تھا، ”ملائکہ نے 2019 میں اپنی 46ویں سالگرہ منائی تھی، اس حساب سے ان کی پیدائش 1973 میں بنتی ہے۔ تو پھر ان کی 50ویں سالگرہ 2023 میں ہونی چاہیے تھی، نہ کہ 2025 میں! اگر آپ اپنی عمر کیک پر لکھوا رہی ہیں، تو پھر یہ غلط گنتی کیوں؟ یہ تو بالکل مزاحیہ حرکت ہے۔“

ملائکہ اروڑا نے ارجن کپورکے بیان کے بعد خفیہ پوسٹ شیئر کر دی

یہ پوسٹ دیکھتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے تبصروں کا طوفان برپا کر دیا اور ملائکہ کے ”عمر کے حساب“ پر طنزیہ انداز میں تبصرے شروع کر دیے۔

AAJ News Whatsapp

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، ”کمال ہے! انہوں نے شاید کووِڈ والے سال گنے ہی نہیں۔“

اسی موضوع پر ایک صارف نے مزید لکھا، ”میں بھی نہیں گنتا کووِڈ کے سال، حکومت کو چاہیے وہ سارے سال ریکارڈ سے ہی نکال دے۔“

جبکہ ایک اور مزاحیہ کمنٹ سب پر بازی لے گیا، ”لگتا ہے اس نے ’اے کے‘ والے سال بھی شمار نہیں کیے۔“

یہاں ’اے کے‘ سے مراد غالباً ارجن کپور ہیں، جو ملائکہ اروڑا کے قریبی دوست اور ساتھی رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ارجن نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ملائکہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات