Aaj News

نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے سے دھماکا، 35 افراد زندہ جل گئے

ٹینکر اچانک حادثے کا شکار ہوا اور پیٹرول گرنا شروع ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اُٹھی، ایف آر ایس سی حکام
شائع 22 اکتوبر 2025 10:10am

نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں ایک آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا، جس کے بعد دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بتایا کہ ریاست نائیجر میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا اور دھماکا ہوا۔

ایف آر ایس سی کے سیکٹر کمانڈر نائیجر عائیشاتو سعدو کے مطابق ٹینکر روڑ پر پھسل کر حادثے کا شکار ہو، جس کے نتیجے میں پیٹرول گرنا شروع ہوا اور تھوڑی دیر میں آگ بھڑک اٹھی, ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ نائیجیریا میں اس قسم کے حادثات معمول بن چکے ہیں، جہاں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل محدود پائپ لائن انفراسٹرکچر کی کمی کے سبب روڈ ٹرانسپورٹ پر منحصر ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالت اور گڑھوں کی بھرمار ان حادثات کا باعث بنتی ہے، جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

Nigeria

oil tanker explosion

kills 35

injures many