Aaj News

عدالتی حکم پر ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔
شائع 20 اکتوبر 2025 08:08pm

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے، جس کے بعد نادرا نے عدالتی حکم پر ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دوبارہ فعال کر دیا۔

کیس کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی۔ عدالت میں ارشد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اپنایا کہ ان کے موکل کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نادرا نے بلاک کر دیا تھا، جس کے باعث وہ قانونی مشکلات کا شکار تھے۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نادرا ویریفکیشن بورڈ نے ارشد خان اور ان کے خاندان کی شہریت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد ان کا شناختی کارڈ بحال کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی شہری کا CNIC یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالتی حکم پر ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال ہونے کے بعد عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔

NADRA

Arshad khan

chai wala

Restored Identity

LHC Rawalpindi Banch