Aaj News

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار: گورنر نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے

الیکشن کمیشن نے دسمبر 2025 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
شائع 20 اکتوبر 2025 05:21pm
Governor Punjab Signs Local Government Act 2025 – Aaj News Pakistan

اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے گورنر سے ملاقات کر کے ایکٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی۔ نئے قانون کے تحت صوبے میں حلقہ بندیاں اسی ایکٹ کے مطابق کی جائیں گی، جبکہ ہر یونین کونسل میں 13 ارکان شامل ہوں گے۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کی آخری رکاوٹ بھی ختم ہو گئی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بل پر باضابطہ دستخط کر دیے، جس کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تمام قانونی رکاوٹیں دور ہو گئیں۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایکٹ کی منظوری کے بعد اس کا مسودہ گورنر کو ارسال کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دستخط کے بعد اب اس ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جو پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی۔

الیکشن کمیشن نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا عمل مکمل کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی دسمبر 2025 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی راہ ہموار ہو گی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سے اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ملاقات کی اور انہیں پانچ سالہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Election Commission

Local bodies

Punjab governor

Delimitation

Local Government Act 2025

Union Council

Elections 2025