کراچی کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فراہمی کا انکشاف
کراچی کے مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
گلبرگ پولیس نے فیڈرل بی ایریا موسیٰ کالونی میں ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گودام سے 80 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا گیا ہے جبکہ ایک کلو گوشت لیبارٹری معائنے کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان مردار گوشت فاسٹ فوڈ، بریانی سینٹرز اور مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کرتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان گوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو فراہم کرتے تھے۔
پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Aaj English















