Aaj News

کراچی: سی ویو سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی

پولیس کے مطابق نادرا کے ریکارڈ میں خاتون کا ایڈریس شیخوپورہ کاہے۔
شائع 19 اکتوبر 2025 04:53pm

کراچی میں سی ویو سے چار روز قبل ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت چھتیس سالہ سحرش حسن رضاشاہ کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق 36سالہ سحرش کی لاش چار روز قبل سی ویو سے ملی تھی۔

پولیس کے مطابق نادرا ریکارڈ میں خاتون کا پتہ مجاہد نگر شیخوپورہ درج ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ خاتون کراچی میں کہاں رہتی تھیں اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ملنے کے بعد تاحال کسی نے رابطہ نہیں کیا، واقعہ مشکوک معلوم ہوتا ہے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ سی ویو کلاک ٹاور کے عقب میں سمندر سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی جس سے متعلق ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی لاش زیادہ پرانی معلوم نہیں ہوتی، جبکہ عمر 28 سے 30 برس ہے، خاتون پینٹ شرٹ میں ملبوس تھی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا تھا کہ خاتون کی لاش تیرتی ہوئی مذکورہ مقام پر آئی۔

karachi

seaview

dead body identified

girl dead body