افغان طالبان نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں
افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک کے دوسرے بڑے ٹی وی چینل شمشاد نیوز کی نشریات اچانک بند کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ اقدام میڈیا کی آزادی کو مزید محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ شمشاد ٹی وی کے ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز یکساں طور پر بند کر دی گئیں ہیں، جن میں تین صوبے قندھار، تخار اور بادغیس بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بندش اس لیے لگائی گئی کیونکہ شمشاد ٹی وی نے طالبان حکومت کا مؤقف نشر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
طالبان حکومت کے مطابق، چینل پاکستان مخالف پروپیگنڈا نشر کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد اس کی نشریات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
افغانستان میں میڈیا پر دباؤ اس وقت تشویش ناک حد تک بڑھ چکا ہے اور آزادیِ اظہار مزید محدود ہو چکی ہے۔
افغان جرنلسٹس سینٹر کے مطابق طالبان کی حکومت کے سخت گیر فیصلوں نے صحافیوں اور میڈیا کو جبر کے ماحول میں ڈالا ہے، خاص طور پر خواتین صحافیوں کے لیے حالات انتہائی مشکل ہیں۔
پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے کے فیصلے کو طالبان کی تنگ نظری اور جہالت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ ان کے جابرانہ حکومتی اقدامات اور مذہب کے نام پر میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
Aaj English
















