Aaj News

ایرانی صدر کے سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے صدر مسعود پزشکیان کی سائیکل سواری کو غیر رسمی اور مثبت قدم قرار دیا
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2025 03:58pm

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ صوبہ اصفہان میں کئی سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ سائیکل سواری کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں صدر پزشکیان کی سادگی اور عوامی رویہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس پر ایرانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع ردعمل سامنے آیا۔ مختلف صارفین نے ان کی سادگی اور عوامی طرزِ عمل کی تعریف کی، اور ان کے اس قدم کو مثبت انداز میں لیا۔

AAJ News Whatsapp

ویڈیو میں صدر اور سرکاری عہدیداروں کا ایک گروہ سڑکوں پر سائیکل چلاتا ہوا دکھائی دیتا ہے، جو نہ صرف عوامی تعلقات کے حوالے سے ایک نیا پیغام دے رہا ہے بلکہ حکومت کی عوام کے قریب پہنچنے کی کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی ایرانی سوشل میڈیا صارفین نے صدر کی سائیکل سواری کو غیر رسمی اور مثبت قدم قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے حکومت کی عوامی رابطے کی ایک منفرد مثال کے طور پر دیکھا۔

masoud pezeshkian

Video of President

riding a bicycle