Aaj News

امریکی وزیر دفاع کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

پیٹ ہیگستھ برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا جارہے تھے۔
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2025 12:23pm

امریکی وزیر دفاع کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دوران پرواز شگاف پڑگیا۔ پیٹ ہیگستھ برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کی کانفرنس میں شرکت کے بعد امریکا واپس جا رہے تھے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں پرواز کے دوران دراڑ پڑنے** کے بعد طیارے کو برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت برطانیہ کے آر اے ایف ملڈن ہال (RAF Mildenhall) میں اتارا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ”طیارے میں سوار تمام افراد بشمول وزیر دفاع ہیگستھ، محفوظ ہیں۔“

لینڈنگ کے بعد پیٹ ہیگستھ نے ایکس پر ایک مختصر پیغام میں کہا: ”سب ٹھیک ہے۔ خدا کا شکر ہے۔ مشن جاری رہے گا!“

یاد رہے کہ فروری 2025 میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے طیارے کو بھی کوکپٹ کی کھڑکی میں دراڑ پڑنے کے باعث پرواز منسوخ کرنی پڑی تھی۔

NATO

united states of america

pete hegseth

plane accident