وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔
بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
وزرارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے، جو اگلے 15 دن کے لیے لاگو رہے گا۔
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔