انکم ٹیکس گوشوارے کب تک جمع کرائے جاسکتے ہیں؟
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے اور نئی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
بدھ کو ایف بی آر نے تاجروں، صنعت کاروں اور سیاسی رہنماؤں کے مطالبے پر ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے اب 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں جب کہ گزشتہ سال 15 اکتوبر تک 46 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے۔
اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوار جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی تاہم ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر کو 15 دن کی توسیع کی تھی۔
توسیع کے بعد ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025ء تک بڑھائی گئی تھی۔
Aaj English




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔