وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی سے متعلق معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔
وزیراعظم اپنے حالیہ مصر کے دورے اور غزہ امن سربراہی اجلاس میں پاکستان کے کردار سے کابینہ ارکان کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق غزہ امن کانفرنس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدرآصف زرداری سے اہم ملاقات آج ہوگی
دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج ایوانِ صدر میں اہم ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی امور اور آزاد جموں و کشمیر کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات پر بھی غور کیا جائے گا۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔