Aaj News

26 نومبر احتجاج: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو کل طلب کرلیا
شائع 15 اکتوبر 2025 12:18pm

علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔

تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کل منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

AAJ News Whatsapp

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے استغاثہ کے پانچ گواہان کو طلب کر لیا ہے جن میں سب انسپکٹر ظہیر اور سب انسپکٹر اقبال بھی شامل ہیں، جو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں گے۔

علاوہ ازیں، اے ایس آئی کاظم رضا، طارق محمود اور کانسٹیبل بابر کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کی کارروائی اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔

Aleema Khan

November 26 protest:

10 accused

including

indicted