سہیل آفریدی کی حلف برداری کا معاملہ: بلاول بھٹو کی ہدایت کے بعد فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو واپس خیبرپختونخوا کی، جس کے بعد وہ کراچی سے پشاور پہنچ گئے ہیں۔
اتوار کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں موجود گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مشورہ دیا کہ آپ اپنے صوبے میں جا کر آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ اپنا جہاز گورنر خیبرپختونخوا کو دیں تاکہ وہ جلدی اپنے صوبے میں پہنچ سکیں، جو بھی عدالتی احکامات ہوں گے ان پر عمل کریں۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل پشاور جاؤں گا، اس سے پہلے جانا ممکن نہیں، میں کوئی غیرآئینی کام نہیں کروں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ایک نہیں 2 استعفے آئے ہیں، چیک کرنا ہوگا کون سا استعفیٰ اصلی اور کون سا سا نقلی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کراچی سے پشاور پہنچ گئے
دوسری جانب نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لینے کے معاملے پر گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈٰی کراچی سے پشاور پہنچ گئے۔
گورنر ہاوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کل نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب کل شام 4 بجے گورنر ہاوس میں منعقد ہوگی۔
گورنر خیبر پختونخوا ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق حلف برادری کی تقریب کو 4 بجے سے لیٹ نہیں کرسکتے بصورت دیگر عدالت نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو حلف لینے کا اختیار دیا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے ان کے اس اقدام کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرلیا ہے۔
ادھر پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گورنر خیبرپختونخوا کو حکم دیا ہے کہ کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا جائے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگر گورنر نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیتے تو اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نئے قائد ایوان سے حلف لیں۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔