بھارتی پائلٹ شیوانگی سنگھ کہاں ہے؟ تصویر سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی جھڑپوں کو پانچ ماہ سے بھی زیادہ گزر چکے ہیں تاہم اس واقعے کے دوران بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کا نام سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہا جن سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ پاکستان کی تحویل میں ہیں۔
تاہم اب بھارتی خاتون پائلٹ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس سے سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔
شیوانگی سنگھ کی تصویر گیارہ اکتوبر کو سامنے آئی، جب بھارتی فضائیہ نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر سکواڈرن لیڈر شیوانگی سنگھ کی ایک تصویر جاری کی اور بتایا کہ انہیں کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر کا اعزاز دیا گیا ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو فیک قرار دینے کی کوشش کی تاہم تصویر حقیقی ثابت ہوئی ہے۔ تصویر میں بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی کو ایوارڈ وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد 11 مئی کو پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے جب پریس کانفرنس کے دوران یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی تحویل میں ہے؟ جس پر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اِس کے جواب میں کہا تھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہماری تحویل میں کوئی پائلٹ نہیں ہے، یہ فیک نیوز اور ایک پراپیگنڈا ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔