قبائلی عوام کا افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان
قبائلی عوام نے افغانستان کی سرزمین سے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف خود ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں کے کچھ رہنماؤں اور قبائلی جوانوں نے ایک پشتو آڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کی جانب سے بارڈر پار داخل ہونے والے دہشتگردوں کے خلاف سیاسی و عسکری کردار کے ساتھ سلاح اٹھائیں گے اور پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑیں گے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک پشتو آڈیو پیغام میں مقامی قبائلیوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وطن کی دفاع ہم پر فرض ہے۔
ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی گئی تو پھر سبق سکھانا ہمیں آتا ہے۔
قبائلی ذرائع کے مطابق یہ پیغام اسی پس منظر میں جاری کیا گیا جب سرحدی کشیدگی اور سرحد پار سے ممکنہ وارداتوں سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
پیغام میں قبائلیوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا مقصد مقامی سیکیورٹی اور شہری تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور وہ پاک فوج کے ساتھ مل کر کارروائیاں کریں گے۔
قبائلی رہنماؤں نے واضح طور پر کہا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ یکجہتی میں ہیں اور دہشتگرد عناصر کی سرگرمیوں کو روکا جائے گا۔
پیغام میں یہ بھی اشارہ کیا گیا کہ قبائلیوں کی سابقہ کارروائیاں دہشتگرد گروہوں کو نقصان پہنچا چکی ہیں اور ضروری ہونے پر دوبارہ کارروائی کی جائے گی۔
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔