غزہ میں موجود اسرائیلی فوج نے اپنے ساز و سامان کو سمیٹنا شروع کر دیا

اسرائیلی میڈیا کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، ایک کیمپ میں اسرائیلی فوجی اپنی اشیاء باندھ رہے ہیں
شائع 10 اکتوبر 2025 12:11am

غزہ میں موجود اسرائیلی فوج نے اپنے ساز و سامان کو سمیٹنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے ایک فوجی کیمپ میں اسرائیلی فوجی اپنی اشیاء باندھ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد، اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح غزہ کے کچھ علاقوں سے بتدریج انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر، لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر کے اطراف سے واپس بلایا جا رہا ہے۔ یہ یونٹس ان ڈویژنوں کا حصہ تھیں جو گزشتہ ایک ماہ سے غزہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی تھیں۔

AAJ News Whatsapp

فوجی حکام نے بتایا کہ اس کے بعد لڑائی کرنے والی یونٹس کو بھی آہستہ آہستہ واپس بلایا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں حماس دوبارہ غزہ کے بڑے شہری مراکز پر مکمل انتظامی کنٹرول حاصل کر لے گی۔

IDF readying

to pull back

troops in Gaza