Aaj News

فلسطین کے مسئلے کا قانونی حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے، صدر پیوٹن

ولادیمیر پیوٹن نے نیتن یاہو سے ایران کے ایٹمی منصوبے اور شام میں استحکام پر بھی بات چیت کی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2025 03:13pm

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا پُرامن اور قانونی حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔

کریملن کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جس میں خاص طور پر امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ غزہ میں حالات کو معمول پر لانے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے ایک بار پھر فلسطینی مسئلے کے جامع حل کے لیے بین الاقوامی قانون کی معروف بنیادوں پر روس کے مستقل مؤقف کا اعادہ کیا۔

AAJ News Whatsapp

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دیگر علاقائی معاملات پر بھی رائے کا تبادلہ ہوا تھا۔ خاص طور پر ایران کے جوہری پروگرام کے گرد پیدا ہونے والی صورتحال کو حل کرنے کے امکانات اور شام میں مزید استحکام کے لیے مذاکرات کے ذریعے راستہ نکالنے پر دلچسپی ظاہر کی گئی۔

پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان آخری ٹیلیفونک بات چیت اگست میں ہوئی تھی۔

Benjamin Netanyahu

Russian President Vladimir Putin

telephonic call

gaza talk

iran talk