Aaj News

فلوریڈا کے ساحل سے لاکھوں ڈالر مالیت کا خزانہ مل گیا

غوطہ خوروں نے ’ٹریژر کوسٹ‘ نامی ساحل پر 1000 سے زائد چاندی اور سونے کے سکے دریافت کیے
شائع 06 اکتوبر 2025 12:22am

فلوریڈا کے ساحل سے 300 سال پرانا گمشدہ لاکھوں ڈالر کا نایاب ہسپانوی خزانہ دریافت کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ خزانہ ریاست فلوریڈا کے ”ٹریژر کوسٹ“ نامی ساحلی علاقے میں پیشہ ور غوطہ خوروں کو ملا، جس میں 1000 سے زائد سونے اور چاندی کے نایاب سکے شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس خزانے کی مالیت 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

تاریخی تجزیے کے مطابق یہ سکے 1715 میں سمندر برد ہونے والے ہسپانوی تجارتی جہاز میں موجود تھے، جو بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں قائم ہسپانوی نوآبادیات سے قیمتی دھاتیں اکٹھی کرکے اسپین لے جا رہا تھا۔

AAJ News Whatsapp

لیکن راستے میں طوفان کے باعث یہ فلوٹیلا (بیڑا) ڈوب گیا اور سارا خزانہ سمندر میں دفن ہو گیا تھا۔ اس جہاز پر سونے اور چاندی کے علاوہ قیمتی جواہرات بھی موجود تھے۔

غوطہ خوروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف مالی لحاظ سے اہم ہے، بلکہ یہ تاریخی لحاظ سے بھی ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ اس سے نوآبادیاتی دور کے تجارتی راستوں اور ہسپانوی سمندری تاریخ پر مزید روشنی ڈالتی ہے۔

discovered

Long lost

Spanish treasure

worth $1m

off Florida coast