Aaj News

غزہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، قیدیوں کی رہائی ترجیح ہے، مارکو روبیو

ہم اس وقت یرغمالیوں کی رہائی کے قریب ہیں، معاملہ ہفتوں یا دنوں تک نہیں چل سکتا، امریکی وزیرخارجہ
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2025 09:56pm

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے تاہم اولین ترجیح حماس کے پاس موجود قیدیوں کی رہائی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور اولین ترجیح حماس کے پاس موجود قیدیوں کی رہائی ہے جبکہ اس کے بعد کیا پیدا ہونے والی صورت حال پر ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز اور قیدیوں کی رہائی کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ملاقاتیں جاری ہیں۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے ایک بیان میں کہا “ہم اس وقت یرغمالیوں کی رہائی کے سب سے قریب ہیں، یہ معاملہ ہفتوں یا دنوں تک نہیں چل سکتا،”

انہوں نے مزید کہا کہ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل کا مرحلہ نہایت پیچیدہ ہوگا، اور غزہ میں ایسی حکومت کا قیام آسان نہیں جِسے چند دن میں قائم کیا جائے۔

روبیو نے کہا “غزہ میں ایسی حکومت نہیں بنائی جا سکتی جو تین دن میں تین بار حماس بن جائے،۔”

روبیو نے تسلیم کیا کہ حماس پر “سو فیصد اعتماد” نہیں کیا جا سکتا، لیکن اس کی ٹرمپ کے پیش کردہ فریم ورک پر رضامندی، یرغمالیوں کی رہائی کی حمایت اور ٹیکنوکریٹ حکومت کی حمایت ایک بڑی سفارتی پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا۔ “حماس کی تازہ آمادگی بین الاقوامی دباؤ کا نتیجہ ہے، اور وہ اس دباؤ کا جواب دے رہی ہے۔،”

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک فضائی حملے جاری رہیں گی، یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں، اس لیے بمباری کا سلسلہ روکنا ضروری ہے۔

روبیو نے انتباہ کیا “اگر بمباری جاری رہے گی تو قیدیوں کی رہائی کا امکان نہیں رہے گا۔،”

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر حماس مذاکرات کی راہ پر قائم رہے تو ٹرمپ کا امن منصوبہ نہ صرف غزہ بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں نئے دور کا آغاز بن سکتا ہے۔ اس دوران، مذاکرات جاری ہیں اور عالمی برادری کی نظریں اس بات پر ہیں کہ معاہدہ کب اور کس صورت میں حتمی شکل اختیار کرے گا۔

Gaza War

US Secretary of State Marco Rubio

not over yet

prisoner release

is priority