پہلی بیوی کےچھوڑ جانے کے بعد شوہر ہیلی کاپٹر میں دوسری دلہن گھرلے آیا
بنگلادیش کے ضلع منشی گنج میں ایک شخص نے منفرد انداز اپناتے ہوئے اپنی دوسری دلہن کو شادی کے بعد ہیلی کاپٹر میں گھر لایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق 39 سالہ کامل حسین، جو ایک جائیداد ایجنٹ اور دو بیٹیوں کے والد ہیں، کی پہلی بیوی اگست 2025 میں زیورات اور رقم لے کر اپنے دوست کے ساتھ چلی گئی تھی۔
پہلی شادی کے خاتمے کے بعد کامل نے اپنی دیرینہ دوست اور پڑوسن 24 سالہ نوپور اختر سے شادی کی، اور اپنی دلہن کو ہیلی کاپٹر میں گھر لانے کا خواب پورا کیا۔
ہیلی کاپٹر کے ذریعے دلہن کی آمد سے پورا گاؤں جمع ہوگیا، لوگ خوشی اور حیرت سے یہ منظر دیکھتے رہے۔
    
      
        
 Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔