کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر اور 27 سالہ کھلاڑی ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
ابرار احمد کی شادی کی تقریب ہفتے کی شب کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی جہاں ابرار احمد کی بارات کا پرتپاک استقبال ڈھول کی تاپ پر کیا گیا۔
تقریب میں ابرار احمد کے قریبی رشتہ دار، دوست اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ دلہن آمنہ رحیم سے شادی کے بعد ابرار احمد کی ولیمہ کی تقریب اتوار کو کراچی کے مقامی بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوگی جس میں کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، ولیمہ کے بعد ابرار احمد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔
ابرار احمد کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹےہیں۔
ابرار احمد نے پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا ۔ یہ سیریز بھی تاریخی تھی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد پاکستان میں آ کر کھیلی تھی۔
ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی اہلیہ ان کے والدین کی پسند ہیں اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پایا ہے۔
اب ابرار احمد نہ صرف اپنی ذاتی زندگی کے نئے سفر میں داخل ہو رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان کی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔ کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین شادی اور کھیل دونوں میں ابرار کے کامیاب سفر کی دعا کر رہے ہیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔