Aaj News

ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو پھانسی دے دی

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ افراد صوبہ خوزستان میں کئی بم دھماکوں، مسلح حملوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
شائع 04 اکتوبر 2025 01:28pm

ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو پھانسی دے دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ افراد صوبہ خوزستان میں کئی بم دھماکوں، مسلح حملوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے گیس اسٹیشن اور بینکوں کو نشانہ بنایا تھا، فوجی مراکز پر دستی بم پھینکے اور مساجد پر فائرنگ کی تھی۔

AAJ News Whatsapp

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک کُرد عسکریت پسند کو ایک مذہبی رہنما کے قتل کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شواہد اور اعترافی بیانات موجود تھے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، ایرانی حکام نے 2025 میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو پھانسی دی ہے، جو گزشتہ پندرہ سالوں میں سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔

Iran

executes

6 people

belongs to israel