کرشمہ کی شادی ٹوٹنے کے پیچھے کون تھا؟ سنجے کپور کی بہن کا بڑا دعویٰ
اداکارہ کرشمہ کپور اور صنعتکار سنجے کپور کی شادی کو ختم ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن سنجے کی موت کے بعد ان کی کروڑوں کی جائیداد کے ساتھ ساتھ پرانی کہانیاں بھی ایک بار پھر سامنے آنے لگی ہیں۔ سنجے کی بہن مندرا کپور اسمتھ نے کھل کر الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی کی تیسری بیوی پریا سچدیو نے کرشمہ اور سنجے کی شادی ٹوٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مندرا نے صحافی وکی لالوانی سے گفتگو میں کہا، ’میں جانتی تھی کہ سنجے اور پریا کی ملاقات فلائٹ پر ہوئی تھی اور مجھے یہ تعلق کبھی پسند نہیں آیا۔ اُس وقت کرشمہ اور میرا بھائی ایک ساتھ بہت خوش تھے۔ ان کا بیٹا کیان پیدا ہوا تھا اورمیرا بھائی بچوں کے لیے پاگل تھا۔ ایسے وقت میں کسی اورعورت کا شادی شدہ زندگی میں قدم رکھنا بالکل غلط ہے۔ آپ ایک خاندان کو توڑ کر خوشی حاصل نہیں کر سکتے۔ لولو (کرشمہ) نے اپنی شادی بچانے کی پوری کوشش کی، وہ اس سب کی حقدار نہیں تھی۔‘
نہ کرشمہ کپور، نہ بچے، نہ بہن، سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی کاروباری سلطنت کا وارث کون؟
مندرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سنجے کے والد بھی اس تعلق کے خلاف تھے اور انہوں نے اسے کبھی قبول نہیں کیا۔ ’ہمارے والد نے صاف کہہ دیا تھا کہ یہ شادی نہیں ہونی چاہیے۔ وہ ہمیشہ کہتے تھے، ’میں اس عورت کا چہرہ نہیں دیکھنا چاہتا۔‘ وہ اس شادی کے مکمل طور پر خلاف تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ خاندان کا کوئی بھی فرد اس رشتے کے ساتھ نہیں کھڑا تھا۔‘
مندرا نے بتایا کہ جب 2017 میں سنجے نے پریا سے شادی کی تو وہ اور ان کی بہن شریک ہی نہیں ہوئیں۔’ہم نیویارک نہیں گئے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ اگر والد ہوتے تو یہ شادی کبھی نہ ہوتی۔ ہماری والدہ ضرور شریک ہوئیں کیونکہ وہ بھائی کے ساتھ رہتی تھیں، لیکن وہ بھی اس سب پر خوش نہیں تھیں۔‘
کرشمہ کپور کا سنجے کپور کے 30,000 کروڑ کےاثاثے میں کوئی حصہ نہیں: بچے قانونی وارث
انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت کرشمہ سے ان کی دوری اور ناراضگی تھی اور یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا بچھتاوا ہے۔ ’ہم اس وقت بات نہیں کر رہے تھے۔ وہ مجھ سے ناراض تھی اور میں اسے الزام نہیں دیتی۔ دراصل وہ میری بہترین دوست تھی۔ آج سوچتی ہوں تو دکھ ہوتا ہے مجھے اس کا ساتھ دینا چاہیے تھا جو میں نہیں دے پائی۔‘
سنجے کپور اور کرشمہ کپور نے 2003 میں شادی کی تھی اوران کے دو بچے سمائرا اور کیان ہیں۔ 2016 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ 2017 میں سنجے نے پریا سچدیو سے تیسری شادی کر لی۔ دسمبر 2018 میں ان کا بیٹا ازاریاس پیدا ہوا۔
جون 2025 میں پولو میچ کے دوران حادثاتی طور پر شہد کی مکھی کے ڈنک کے باعث سنجے کپور کی موت ہوگئی۔ اس وقت ان کی عمر 53 برس تھی۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔