چھوٹے قد کے یوٹیوبر کا اڑتے جہاز پر اسٹنٹ، عالمی ریکارڈ قائم

بارش، تیز ہوا اور 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار کے باوجود جان فرگوسن نے ہمت نہ ہاری
شائع 03 اکتوبر 2025 11:19pm

چھوٹے قد کے سوشل میڈیا اسٹار نے بلند عزائم کے ساتھ اُڑتے جہاز پر کھڑے ہو کر خطرناک اسٹنٹ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جان فرگوسن، جو achondroplasia نامی بون گروتھ بیماری کے باعث قد میں چھوٹے ہیں، نے برطانیہ کے خراب موسم، بارش اور تیز ہواؤں کے دوران ایک خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے خود کو 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتے طیارے کی چھت سے باندھ کر فضا میں پرواز کی۔

اس حیرت انگیز اسٹنٹ کے ذریعے وہ دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے وِنگ واکر بن گئے۔ ان کا قد صرف 1.24 میٹر (4 فٹ 1.12 انچ) ہے۔ انہوں نے 2010 سے قائم برطانوی اسٹنٹ پرسن کرن شاہ کا ریکارڈ توڑا، جن کا قد 1.263 میٹر (4 فٹ 1.7 انچ) تھا۔

جان نے ریکارڈ بنانے کے بعد کہا ”آسمان میں اتنی بلندی پر کھڑے ہو کر دنیا کو دیکھنے کا نظارہ حیرت انگیز تھا۔ ہمیں زندگی میں کبھی کبھی اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کچھ ڈراؤنا کرنا چاہیے تاکہ ہم اصل میں یہ جان سکیں کہ ہمارے پاس کیا ہے۔“

27 سالہ جان فرگوسن نے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کہا کہ میں توقع نہیں کر رہا تھا کہ یہ طیارہ اتنی تیز رفتاری سے چلے گا۔ بارش کے ساتھ ساتھ یہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتا رہا۔ اس دوران میرے چہرے پر پانی کی ایک ملین بوندیں ٹپک رہی تھیں۔

AAJ News Whatsapp

فرگوسن کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں اب پیرا گلائیڈنگ اور اسکائی ڈائیونگ میں ریکارڈ بنانے پر ہیں۔

فرگوسن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کا اگلا ہدف پیرا گلائیڈنگ اور اسکائی ڈائیونگ جیسے مزید ایڈونچر کھیلوں میں نئے ریکارڈ قائم کرنا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ”قد چھوٹا ہونا رکاوٹ نہیں، خواب بڑے ہونے چاہییں۔“

Canadian

ocial media star

John Ferguson

sets world record