Aaj News

مچھلی کو توڑے بغیر فرائی کرنے کے آسان طریقے

فش کا فرائی کرتے ہوئے ٹوٹ جان عام مسئلہ ہے۔
شائع 03 اکتوبر 2025 11:41am

فرائیڈ فش اکثر آنکھوں کو بھلی لگتی ہے، لیکن باورچی خانے میں اکثر یہی خوشنما فرائی فش ٹوٹ کر یا چپچپی نکلتی ہے۔ اسکِن پین سے چپک جانا، پلٹتے وقت مچھلی کا ٹوٹ جانا یا کرسٹ کا صحیح نہ بننا روزمرہ کے مسائل ہیں۔

فرائی میں سب سے اہم چیز مچھلی کا صحیح انتخاب ہے۔ گوشت والی مچھلی جیسے سرمائی، پمفریٹ، روہو یا کیٹ فش فرائی کے لیے بہترین ہیں، جبکہ نازک مچھلیاں جیسے ہلسا یا سول اسٹیم زیادہ تر کری یا بھاپ کے لیے بہتر ہیں۔

’صحت کے لیے مفید‘: ڈیری مصنوعات کے بارے میں 5 افواہیں

مچھلی کی صفائی اور کاٹنے کا درست طریقہ

اضافی ہڈیاں اور اسکالز نکالیں۔

اسٹیک کم از کم 1–1.5 انچ موٹے رکھیں۔

یکساں سائز کے فلٹس کا انتخاب کریں۔

ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کریں۔

مچھلی کو مکمل خشک کرنا ضروری ہے کیونکہ نمی کرسٹ کو نرم کر دیتی ہے۔ مارینیڈ کے لیے عام طور پر ادرک-لہسن کا پیسٹ، ہلدی، لال مرچ، لیموں کا رس اور نمک استعمال کریں۔ مزید کرنچ کے لیے چاول کا آٹا یا بیسن کی کوٹنگ کریں اور 10–15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

بچی ہوئی چائے کی پتی کے 6 حیرت انگیز استعمال

فرائی کیسے کریں

مچھلی کو احتیاط سے تیل میں ڈالیں اور اپنے جسم سے دور رکھیں تاکہ چھینٹے نہ لگیں۔ فورا نہ پلٹائیں۔ دو سے تین منٹ کے لیے یوں ہی رہنے دیں تاکہ کرسٹ خود بخود بن جائے۔

مچھلی کو تب ہی پلٹائیں جب اس کے کنارے سنہری ہو جائیں اور مچھلی خود ہی تیل سے الگ ہونے لگے۔ اگر اسٹیک موٹے ہوں تو پلٹنے کے بعد آنچ تھوڑی کم کر دیں تاکہ اندر کا گوشت بھی اچھی طرح پک جائے۔

فرائی کرنے کے بعد ہمیشہ مچھلی کو کچن پیپر یا بہتر طریقے سے وائر ریک پر نکالیں تاکہ بھاپ کرسٹ کو نرم نہ کرے۔

مشورے اور احتیاط

مچھلی گیلی نہ رکھیں۔

پین کو پہلے گرم کریں۔

پین میں زیادہ مچھلی نہ رکھیں۔

جلدی پلٹنے سے گریز کریں۔

اگر فرائی فش ٹوٹ جائے، تو اسے پلاؤ، سلاد یا فش رول میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بچ جانے والی فرائی شدہ مچھلی کو کیسے محفوظ کیا جائے؟

اگرچہ فرائی شدہ مچھلی تازہ کھانے میں سب سے مزیدار ہوتی ہے، لیکن بچی ہوئی مچھلی کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے:

مچھلی کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھ کر فریج میں زیادہ سے زیادہ 2 دن تک محفوظ کریں۔

AAJ News Whatsapp

دوبارہ گرم کرنے کے لیے اوون یا ایئر فرائر استعمال کریں تاکہ کرسٹ دوبارہ کرنچی بن جائے۔ مائیکروویو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

بچی ہوئی مچھلی کو پلاؤ، سلاد یا سینڈوچ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فش کو فریز کرنا ممکن ہے، لیکن یہ مشورہ عمومانہیں دیا جاتا کیونکہ مچھلی کا ذائقہ اور ساخت متاثر ہوتی ہے۔ اگر فریز کریں، تو اسے مضبوطی سے فویل میں لپیٹ کر اوون میں دوبارہ گرم کرلیں۔

دسترخوان

lifestyle

Fish