Aaj News

عالیہ بھٹ کے ساتھ پوجا کے دوران مداح کی نازیبا حرکت

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شائع 02 اکتوبر 2025 01:05pm

عالیہ بھٹ کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے دوران خاتون مداح نے اچانک ان کا بازو پکڑ کر سیلفی لینے کی کوشش کی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عالیہ بھٹ رانی مکرجی اور کاجول کی درگا پوجا میں مرکزی پوجا ایریا کی جانب بڑھ رہی تھیں جہاں متعدد فنکاروں کی آمد نے ماحول کو رونق بخش دی تھی۔ جیسے ہی عالیہ پنڈال میں داخل ہوئیں تو مداحوں کی بڑی تعداد نےاپنی پسندیدہ اداکارہ کوگھیرے میں لے لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے لگی۔

فرح خان اور دیپیکا میں لڑائی؟ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کرنے کی حقیقت کیا ہے؟

اداکارہ چند مداحوں کے ساتھ سیلفی بناکر اندر داخل ہونے ہی والی تھیں کہ اچانک ایک خاتون مداح نے ان کا بازو پکڑ لیا اور اپنی جانب کھنچ کر تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

مداح کی اس غیر متوقع حرکت سے عالیہ بھٹ حیران رہ گئیں، تاہم ان کی سکیورٹی فوراً آگئی اور مداح کو الگ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن عالیہ نے خود کو پرسکون رکھتے ہوئے صورت حال کو سنبھالا اور مداح کے ساتھ سیلفی لینے کی اجازت دی۔ خاتون نے عالیہ بھٹ کو مزید نزدیک کرکے تصاویر بنوائیں جو خاتون کے بیٹے نے لیں اور پورے خاندان نے سیلفیاں بنوائیں۔ عالیہ نے اپنے ٹیم کو بھی ہدایت کی کہ معاملے کو مزید نہ بڑھائے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں عالیہ بھٹ کو مداحوں کے جوش و خروش کو پر امن انداز میں سنبھالتے اور ماحول کو بے ترتیب ہونے سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ناظرین نے ان کے پرسکون اور مہذب رویے کو سراہا، جس نے فنکار اور مداح کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے کوئی بدنظمی نہیں ہونے دی۔

ویویک اوبرائے کی ایشوریا سے بریک اپ اور سلمان خان سے تنازع پر پہلی بار لب کشائی

اس پوجا تقریب میں عالیہ بھٹ رانی مکرجی کے ساتھ انتہائی گرمجوشی سے ملیں اور ایان مکرجی اور تنیشا مکرجی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر پریانکا چوپڑا، ٹوئنکل کھنہ، بپاشا باسو، اور کرن سنگھ گروور جیسے دیگر بالی وڈ ستارے بھی موجود تھے۔

AAJ News Whatsapp

پیشہ ورانہ محاذ پر عالیہ بھٹ نے حال ہی میں فلم ”جگر“ میں کام کیا ہے اور جلد ہی ایکشن تھرلر ”الفا“ میں شرواری اور بوبی دیول کے ساتھ نظر آئیں گی۔ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”لو اور وار“ میں بھی رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات