حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا
حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
government dropped
a petrol bomb
on the people
what will the
new prices be?
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔