کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ: نیپال نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی
نیپال نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میں بھی اپ سیٹ شکست دے کر سیریز جیت لی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے ہراکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 173 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے آصف شیخ 68 اور سندیپ جورا 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائیل مائیرز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ اینڈیز کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔
نیپال کی جانب سے عادل عالم نے 4 وکٹیں حاصل کیں،کوشل بھرٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔