Aaj News

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی یا سستی ہوں گی؟ بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل
شائع 29 ستمبر 2025 11:34pm

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے بُری خبر ہے کہ ملک بھر میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 65 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی۔

اوگرا کل قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ مشاورت کے بعد حتمی ورکنگ وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔

AAJ News Whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کل حتمی اعلان کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

petrol price

Petroleum products

Petrol

petroleum prices

New Prices

petrol increase

government has announced

What will the new price be?