Aaj News

ایشیا کپ فائنل: بھارت کے خلاف بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب سے متعلق بڑی خبر آگئی

صائم ایوب ایشیا کپ کے چھ میچز میں چار مرتبہ صفر پرآؤٹ ہوچکے ہیں
شائع 28 ستمبر 2025 05:19pm

متحدہ عرب میں جاری ایشیا کپ ٹی 20 کا فائنل آج بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کی فائنل الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔

حسن نواز کو موقع نہیں دیا جائے گا، حسین طلعت ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ پاکستانی ٹیم 2 فاسٹ بولرز اور 2 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں، ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، مجھے پوری امید ہے کہ وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔

AAJ News Whatsapp

یاد رہے کہ صائم ایوب ایشیا کپ کے چھ میچز میں چار مرتبہ صفر پرآؤٹ ہوچکے ہیں۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے۔

India vs Pakistan

Pakistan vs India

asia cup t20

asia cup final

saim ayub

asia cup 2025

India Pakistan Asia Cup 2025

Ind Vs Pak

india vs pakistan match

pakistan vs india final