Aaj News

خودکش بمباروں کو پاکستان لانے والا داعش کمانڈر محمد احسانی افغانستان میں ہلاک

محمد احسانی پشاور کے کوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار بھی تھا، جس میں 67 افراد شہید ہوئے تھے
شائع 28 ستمبر 2025 03:01pm

افغانستان میں داعش خراسان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جہاں تنظیم کا اعلیٰ کمانڈر محمد احسانی، جسے انوار کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، مزار شریف میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق احسانی نسلی طور پر تاجک تھا اور خودکش بمباروں کو تربیت دینے اور انہیں پاکستان لانے کا ذمہ دار تھا۔

محمد احسانی 2022 میں پشاور کے کوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار بھی تھا، اس افسوس ناک سانحے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ گروہ کے 17 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوٰی

AAJ News Whatsapp

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسانی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے منصوبہ سازوں میں شمار ہوتا تھا اور اس کی ہلاکت داعش خراسان کی کارروائیوں کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔

باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی

سیکورٹی اداروں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں جاری آپریشن سربکف کے دوران رواں ماہ داعش خراسان کے تین دہشت گرد بھی مارے گئے تھے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ باجوڑ اور دیگر علاقوں میں داعش خراسان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

afghanistan

پاکستان

Suicide Bomber

Muhammad Ihsani alias Anwar

ISIS K Commander