Aaj News

جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کو جوتے پڑ گئے

برطانیہ، جرمنی اور جنوبی افریقہ میں شہریوں کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں ہیں۔
شائع 28 ستمبر 2025 02:01pm

دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں وہیں جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر کو جوتے مارے گئے ہیں۔

برطانیہ، جرمنی اور جنوبی افریقہ میں شہریوں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں ہیں۔

برطانوی شہر لیورپول میں شہریوں نے اپنی حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا دہرا معیار قبول نہیں ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت روکنے کے لیے برطانوی اقدامات مشکوک ہیں۔

ادھر برلن میں 60 ہزار افراد نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔

AAJ News Whatsapp

وہیں اسرائیل کے شہر تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کتبے اٹھا کر جنگ بندی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

Benjamin Netanyahu

protest in south korea

against israeli government