Aaj News

محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور

غیر قانونی امیگریشن سے متعلق امور بات چیت ہوئی، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2025 06:18pm

واشنگٹن ڈی سی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جسے انہوں نے انتہائی شاندار اور نتیجہ خیز قرار دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں اداروں کے تعاون میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین شراکت دار ہیں جن کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ ہے۔

AAJ News Whatsapp

ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں، غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر مؤثر اقدامات اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

mohsin naqvi

Immigration

FBI Director

Director FBI

Law Enforcement

Counterterrorism

Officer Exchange