Aaj News

فلسطینیوں کی جاسوسی: مائیکروسافٹ نے اسرائیلی ایجنسی کا پروگرام بند کر دیا

مائیکروسافٹ نے فلسطینی عوام کی جاسوسی پر اسرائیلی ایجنسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2025 12:14pm

دنیا بھر میں سب سے بڑی سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی ٹیکنالوجی تک رسائی بند کر دی ہے۔ یہ اسرائیلی ایجنسی فلسطینی عوام کی بڑے پیمانے پر جاسوسی کر رہا تھا اور روزانہ لاکھوں فون کالز ریکارڈ کر کے انہیں مائیکروسافٹ کے ایزور کلاؤڈ پلیٹ فارم پر محفوظ کرتا تھا۔

دی گارڈین، اور لوکل کال کی تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ فلسطینی شہریوں کی بات چیت جمع کر کے اس پر تجزیہ کرتا ہے اور یہی ڈیٹا غزہ پر فضائی حملوں میں استعمال ہوا۔ اس انکشاف کے بعد مائیکروسافٹ نے اپنی خدمات بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

دی گارڈین کے مطابق یہ ڈیٹا تقریباً 8 ہزار ٹیرا بائٹس پر مشتمل تھا اور نیدرلینڈز میں مائیکروسافٹ کے ڈیٹا سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ خبر سامنے آنے کے بعد اسرائیل نے یہ ڈیٹا تیزی سے یورپی یونین سے باہر منتقل کیا اور اب اسے ایمیزون ویب سروسز (AWS) پر لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ نے کہا کہ کمپنی کسی بھی ملک کو شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے سہولت فراہم نہیں کرتی۔

AAJ News Whatsapp

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے اسرائیلی فوج کی خدمات منقطع کی ہیں۔ لیکن اسرائیلی فوج اور مائیکروسافٹ کے دیگر تجارتی تعلقات اب بھی برقرار ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں اب تک 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں اسرائیل کے ان اقدامات کو ’نسل کشی‘ قرار دیا گیا ہے، لیکن اسرائیل اس حقیقت کو ماننے کو تیار نہیں۔

Microsoft

Israeli Military

Irael use Azure