شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
اینڈریوز ایئر بیس پروزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ائیر بیس پہنچے تو انکا ریڈ کارپٹ پر امریکی ائیر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ائیربیس سے روانہ ہوا۔
وزیرِ اعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ اور مسئلہ کشمیر سمیت عالمی و علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
Donald Trump
Amrica
Shahbaz Sharif arrives
in Washington DC
to meet US President
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔