جاپانی نوجوان نے جانوروں کی طرح دوڑ کر ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، ویڈیو وائرل
جاپان کے 22 سالہ نوجوان نے جانوروں کی طرح ہاتھوں اور پائوں کے بل دوڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ریوسے نے یہ منفرد دوڑ صرف 14.55 سیکنڈ میں مکمل کی، جو گزشتہ ریکارڈ سے ایک سیکنڈ سے بھی زیادہ تیز ہے۔
یہ ریکارڈ گزشتہ کئی سالوں سے لوگوں کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا تھا، جسے پہلے جاپانی کھلاڑی کینچی ایتو نے 2008 میں 18.58 سیکنڈ میں قائم کیا تھا۔ اس کے بعد امریکی دوڑاک کولن میکلور نے 2022 میں اسے 15.66 سیکنڈ پر لے آیا تھا۔ لیکن ریوسے نے اپنی محنت اور جانوروں کی نقل و حرکت کے مطالعے سے یہ ریکارڈ اور بہتر کر دکھایا۔
ریوسے نے بتایا کہ وہ بچپن سے جنگلی جانوروں کی حرکتوں کو غور سے دیکھتا تھا اور انہیں نقل کرتا تھا۔ ایک بار ان کے استاد نے کہا کہ جانور چاروں ہاتھوں اور پیروں پر زیادہ تیزی سے دوڑ سکتے ہیں، جس نے ریوسے کو اس خاص صلاحیت پر کام کرنے کی تحریک دی۔
انہوں نے ریت پر سخت تربیت کی تاکہ اپنی طاقت اور توازن بہتر بنا سکیں، اور پھر ٹریک پر بھی مشق کی تاکہ اپنی دوڑ کی تکنیک کو نکھار سکیں۔
ریوسے کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ اس کھیل کو دنیا بھر میں مقبول بنانے کا آغاز ہے۔ وہ مزید محنت کرنے اور اس منفرد کھیل کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔