ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی

آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کرلیا
شائع 25 ستمبر 2025 10:33pm

اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد نے لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 روز کی توسیع کردی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 دن کی توسیع کر دی ہے، اب شہری 7 اکتوبر 2025 تک اپنا لائسنس بنوا سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس سڑک پر گاڑی لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک لازمی طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ اس مقصد کے لیے شہر بھر میں سہولت ڈیسک قائم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

اسلام آباد

islamabad police

driving licence