بنکاک میں اچانک زمین دھنس گئ، گڑھے نے گاڑیاں اور کھمبے نگل لیے، ویڈیو وائرل
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں زمین اچانک دھنسنے کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑا گڑھا لمحوں میں گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو نگل لیتا ہے۔
یہ واقعہ صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا اور اس کے نتیجے میں بجلی اور پانی کی لائنیں منقطع ہو گئیں، جبکہ ایک پھٹا ہوا پائپ تیزی سے پانی اُگلنے لگا جس سے آس پاس کا علاقہ زیرِ آب آ گیا۔
عینی شاہدین نے اس ہولناک منظر کی ویڈیوز بنائیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ زمین کے نیچے بیٹھتے ہی خوفزدہ ہو کر بھاگ رہے ہیں اور سڑک ریت کے قلعے کی طرح منہدم ہو رہی ہے۔ پانی سے لبریز گڑھا شہر کی سطح کے نیچے چھپی کمزوریوں کو بے نقاب کر رہا تھا۔
واقعے کے فوراً بعد لوگوں نے دوڑ کر جان بچائی۔ ایک کار معجزانہ طور پر بچ گئی جو گڑھے کے کنارے لٹکی رہی، جسے بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے۔
یہ خطرناک منظر سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہو گیا اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین کس طرح اچانک کھسک جاتی ہے، جیسے کسی نے قالین کھینچ لیا ہو۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔