اکشےکا کترینہ کو ہونے والے بچے کے لیے مشورہ
بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے کترینہ کیف کے حمل کی خوشخبری پر دلی خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کے لیے محبت بھرا پیغام بھی بھیجا۔ اس موقع پر اکشے نے ایک دلچسپ لیکن پیار بھرا مطالبہ بھی کردیا۔
گذشتہ روز وکی اور کترینہ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھاکہ وہ پہلے بچے کی خوشی میں منتظر ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں دونوں نے لکھا،
’اپنی زندگی کے بہترین باب کے آغاز پر، دل خوشیوں اور شکرگزاری سے بھرے ہیں۔‘
کترینہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ نے تصدیق کردی
اکشے کمار نے اس پوسٹ کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’کترینہ اور وکی، مجھے آپ دونوں کے لیے بہت خوشی ہے۔ آپ دونوں بہترین والدین بنیں گے۔ بس بے بی کو انگریزی اور پنجابی دونوں زبانیں سکھانا۔‘
یہ خاص پیغام اکشے نے چند دن پہلے کترینہ کو اپنی ”سب سے پسندیدہ ہیروئن“ قرار دینے کے بعد دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ، ’میں نے سب کے ساتھ کام کیا ہے، لیکن کترینہ میری فیوریٹ ہیروئن ہیں۔‘
بولی وُڈ کے معروف ہیئر اسٹائلسٹ کے خلاف 150 لوگوں کو دھوکہ دینے کا مقدمہ
اکشے اور کترینہ بھارتی فلم انڈسٹری کے دو سب سے قریبی دوست رہے ہیں اور کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
یادرہے کہ وکی کاؤشل اور کترینہ کیف نے 2021 میں راجستھان کے فورٹ بارورا کے سکس سینسز ریزورٹ میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی۔ یہ جوڑا فلموں میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں کبھی نظر نہیں آیا۔ پریگننسی کے اعلان کے بعد مداحوں نے جوڑے کو بے شمار محبت اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔