Aaj News

علی ظفر کا سونو نگم اور رنویر سنگھ کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟

علی ظفربالی ووڈ میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2025 09:55am

پاکستان کے مشہور سنگر اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے بالی وُڈ گلوکار سونو نگم اور اداکار رنویر سنگھ کے فن اور لگن کی تعریف کی۔

علی ظفر ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بالی وُڈ کے مقبول گلوکار سونونگم اور اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سونو نگم کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی گلوکار ہیں جنہیں موسیقی اور سر کا بھرپور ادراک ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، ’اس مرحلے پر سونو نگم کی آواز بالکل پرفیکٹ ہے۔ لائیو پرفارمنس میں اکثر گلوکاروں کی آواز میں ہلکی سی ٹوٹ پھوٹ آ جاتی ہے اور اچھل کود کی وجہ سے سر ادھر ادھر چلے جاتے ہیں لیکن سونو نگم ایسا فنکار ہے جس کا سر اور تال کبھی نہیں ڈگمگاتا۔ یہ اُن کی لگن اور پروفیشنلزم کی سب سے بڑی مثال ہے۔‘

AAJ News Whatsapp

رنویر سنگھ کے حوالے سے علی ظفر نے بتایا کہ دونوں کی دوستی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، کیونکہ سیٹ پر زیادہ وقت ایک ساتھ گزارنے سے قریبی تعلق قائم ہو جاتا ہے۔

@ambreen_fatima10

Ali Zafar's Remarkable Comment About Sonu Nigam And Ranveer Singh | Ambreen Fatima ambreenfatima alizafar singer ranveersingh sonunigam showbiz entertainment tiktok

♬ original sound - Ambreen Fatima - Ambreen Fatima

اُنہوں نے رنویر کے فن اور توانائی کو بھی سراہا اور کہا کہ، ’رنویر اصل میں شرارتی انسان نہیں، وہ اپنے کردار میں ڈوب جاتے ہیں۔ چونکہ وہ میتھڈ ایکٹر ہیں، اس لیے کردار کی ضرورت کے مطابق خود کو مکمل طور پر ڈھال لیتے ہیں۔ اُن میں بے پناہ انرجی ہے اور وہ بھی اپنے کام کے معاملے میں نہایت سنجیدہ اور پروفیشنل ہیں۔‘

علی ظفر نہ صرف اپنے ہٹ گانوں اور فلمی کرداروں کے باعث عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اُن کے 6.1 ملین سے زائد مداح موجود ہیں۔ حال ہی میں اُن کے علاقائی گانوں جیسے لیلا او لیلا، بلو بتیاں اور الّے نے شائقین کے دل جیت لیے، جبکہ نعت بلغ العلی بکمالہٖ کی دلکش پیشکش نے بھی بے حد مقبولیت حاصل کی۔

علی ظفر اس وقت اپنی نئی میوزک تخلیقات اور آنے والے فلمی منصوبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور مداح اُن کے مزید سرپرائزز کے منتظر ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات